یمن : جنگ بندی کے باوجود خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری

یمن میں تین روزہ جنگ بندی جاری ہے جس کے باوجود متحارب فریقین نے ایک دوسرے پر فائربندی کی خلاف ورزیوں کے الزامات عائد کیے ہیں

594736
یمن : جنگ بندی کے باوجود خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری

یمن میں ان دنوں تین روزہ جنگ بندی جاری ہے۔

گزشتہ  روز متحارب فریقین نے ایک دوسرے پر فائربندی کی خلاف ورزیوں کے الزامات عائد کیے  تھے۔

سعودی عرب کی حمایت یافتہ یمنی حکومت نے کہا ہے کہ سابق صدر علی عبداللہ صالح کے حامیوں نے تعز شہر میں اُس کی فوج پر کئی حملے کیے ہیں۔

 واضح  رہے کہ صالح کے مسلح حامی اور حوثی شیعہ ملیشیا یمن کی جنگ میں اتحادی ہیں۔

 یمن کے تیسرے بڑے شہر تعز کے طبی حلقوں نے بھی کہا ہے کہ باغیوں کے حملوں سے امدادی کارروائیوں کے سلسلے میں شدید رکاوٹیں پیدا ہیں۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ گزشتہ رات شمالی صوبے السعدہ کے ایک علاقے پر سعودی فضائی حملوں سے کم از کم تین عام شہریوں کی ہلاکت ہوئی ہے۔



متعللقہ خبریں