مسجد الاقصی پر مسلمانوں کا حق ہے: یونیسکو

یونیسکو نے گزشتہ روز اپنے ایک تاریخی فیصلے میں حتمی طور پر اس بات کا تعین کردیا ہے کہ بیت المقدس کا قدیم شہر بالخصوص مسجد اقصیٰ مسلمانوں کا تاریخی مذہبی مقام ہے جس پر یہودیوں کا کوئی حق نہیں

592597
مسجد الاقصی پر مسلمانوں کا حق ہے: یونیسکو

اقوام متحدہ کےادارہ برائے سائنس وثقافت یونیسکونے گزشتہ روز اپنے ایک تاریخی فیصلے میں حتمی طور پر اس بات کا تعین کردیا ہے کہ بیت المقدس کا قدیم شہر بالخصوص مسجد اقصیٰ مسلمانوں کا تاریخی مذہبی مقام ہے جس پر یہودیوں کا کوئی حق نہیں۔

اگرچہ اس فیصلے پر اسرائیلی حکومت انگاروں پر لوٹ رہی ہے اور اس نے جوابی اقدامات کے لیے بھی مکروہ حربے استعمال کرنا شروع کردیے ہیں۔

فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ مسجد اقصیٰ پر مسلمانوں کا حق مسلمہ ہے اور اقوام متحدہ سمیت کسی ادارے کی قراردادوں کی منظوری کے بغیر بھی مسجد اقصیٰ مسلمانوں ہی کی ہے۔

 مقامی فلسطینی شہریوں نے کہا کہ یہ ہمارے پروردگار رب العالمین کا فیصلہ ہے کہ مسجد اقصیٰ تاقیامت مسلمانوں کی رہے  ہمیں کسی یونیسکو کےفیصلوں کی کوئی ضرورت نہیں۔

 یونیسکو اگر اس کی تصدیق نہ بھی کرے تب بھی مسلمان اور فلسطینی قوم ،قبلہ اول سے دستبردار نہیں ہوسکتے اور جہاں تک  اسرائیل کی بات ہے   تو وہ ایک قابض اور غاصب ریاست ہے۔



متعللقہ خبریں