مصر میں ایک فوجی چیک پوسٹ پر حملے میں کم از کم بارہ مصری فوجی  ہلاک

مصری حکام کے مطابق حملےمیں آٹھ فوجی زخمی بھی ہوئے۔ حملہ نہر سوئزکے مشرق میں اسی کلومیٹر کی دوری پر کیا گیا۔اس حملے کی ذمہ داری کسی گروپ قبول نہیں کی ہے۔ جزیرہ نما سینا میں سرگرم عسکریت پسند شام وعراق میں سرگرم دہشت گرد تنظیم داعش کے ساتھ وابستگی رکھتے ہیں

589843
مصر میں  ایک فوجی چیک پوسٹ پر حملے میں کم از کم بارہ مصری فوجی  ہلاک

مصر کے علاقے جزیرہ نما سینا  میں قائم ایک فوجی چیک پوسٹ پر حملے میں کم از کم بارہ مصری فوجی  ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے ہیں۔

ان ہلاکتوں کی تصدیق مصری سکیورٹی اور طبی حلقوں نے کر دی ہے۔ مصری حکام کے مطابق حملے میں آٹھ فوجی زخمی بھی ہوئے۔ حملہ نہر سوئز کے مشرق میں اسی کلومیٹر کی دوری پر کیا گیا۔ اس حملے کی ذمہ داری کسی گروپ قبول نہیں کی ہے۔ جزیرہ نما سینا  میں سرگرم عسکریت پسند شام و عراق میں سرگرم دہشت گرد تنظیم داعش کے ساتھ وابستگی رکھتے ہیں۔

دہشت گرد تنظیم داعش اکثر و بیشتر علاقے پر حملے کرتی رہتی ہے۔



متعللقہ خبریں