غزہ:اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک بچہ ہلاک

اسرائیلی وزارت صحت کےمطابق ، اسرائیلی فوجیوں نے خان یونس  شہر کے قریب فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں ایک مکان کے باغیچے  میں موجود دس  سالہ  عبداللہ  ابو نظیف  نامی بچہ ہلاک ہو گیا

588666
غزہ:اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک بچہ ہلاک

غزہ میں  ایک فلسطینی بچہ اسرائیلی فوجیوں کی  فائرنگ سے ہلاک ہو گیا ۔

 وزارت صحت کےمطابق ، اسرائیلی فوجیوں نے  خان یونس  شہر کے قریب    فائرنگ شروع کر دی  جس کے نتیجے میں ایک مکان کے باغیچے  میں موجود دس  سالہ  عبداللہ  ابو نظیف  نامی بچہ ہلاک ہو گیا ۔

 اس اثنا میں   اسرائیلی پولیس نے  القدس  میں   پر تشدد  کاروائیوں میں ملوث 5 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ۔

 پولیس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ  ایک فلسطینی گروپ  نے    ہمارے حفاظتی دستے پر  سنگ باری      کی  اور پٹرول بم پھینکے تھے جن کی بنیاد پر  یہ گرفتاری عمل  میں لائی گئی ہے۔



متعللقہ خبریں