ایران میں سواتیرہ لاکھ افراد منشیات کے عادی ہیں: سرامی

ایرانی انسداد منشیات کے محکمے کے  سیکریٹری جنرل کے مشیر  حامد سرامی  نے  بتایا ہے کہ اس وقت  منشیات کے عادی افراد    میں  تقریباً 10 فیصد تعداد خواتین کی ہے

586374
ایران میں سواتیرہ لاکھ افراد منشیات کے عادی ہیں: سرامی

ایران میں  سوا تیرہ لاکھ افراد  منشیات کے عادی ہیں۔

  ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ، انسداد منشیات کے محکمکے کے  سیکریٹری جنرل کے مشیر  حامد سرامی  نے  بتایا ہے کہ اس وقت  منشیات کے عادی افراد    میں  تقریباً 10 فیصد تعداد خواتین کی ہے۔

 سرامی نے  کہا کہ منشیات  کی غیر قانونی تجارت  پر قابو پانے کے باوجود  ہر گزرتے  دن  اس کے عادی افراد کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔

 سرامی کا کہنا تھا کہ  انقلاب ایران سے اب تک  9 ہزار ٹن منشیات  پر قبضہ کیا گیا ہے جس کی زیادہ تر مقدار افغانستان سے آتی ہے۔

 



متعللقہ خبریں