یورپی یونین سے حلب کے شہریوں کو 25 ملین یورو کی امداد

امدادی پیکٹوں میں   فرسٹ ایڈ    کا سامان،   مختلف  حفظان صحت  کی اشیاء، پینے کا صاف پانی اور  خوردنی اشیاء شامل ہوں  گی

581533
یورپی یونین سے حلب کے شہریوں کو 25 ملین یورو کی امداد

یورپی    یونین     نے   شامی شہر  حلب میں محصور   ہو کر رہ جانے والے     ہزار ہا   شہریوں    کے لیے  ایک امدادی منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

یونین  ،  حلب کے شہریوں کو      بین الااقوامی  امدادی  تنظیموں کی وساطت سے  25 ملین   یورو کی    انسانی امداد روانہ  کرے گی۔

امدادی پیکٹوں میں   فرسٹ ایڈ    کا سامان،   مختلف  حفظان صحت  کی اشیاء، پینے کا صاف پانی اور  خوردنی اشیاء شامل ہوں  گی۔

یورپی یونین نے    حلب میں  جھڑپیں  کرنے والے تمام تر طرفین سے    انسانی  امداد کی ترسیل اور زخمیوں   کی نقل مکانی    کی اجازت دینے کی اپیل کی ہے۔



متعللقہ خبریں