ترکی سے فلسطین کو امدادی سامان کی ترسیل
بچوں کے لیے سائیکل، کپڑے ، اسکولوں کی اسٹیشنری، ایک سو عدد وہیل چیئرز کے علاوہ آٹا، چاول، چینی کی طرح کی خوردنی اشیاء کو اس ملک کو پہنچایا گیا ہے
ترکی اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے مطابقت طے پانے کے بعد غزہ کی پٹی کو امدادی سامان لیجانے والا دوسرا بحری جہاز بھی اسرائیل کی بندر گاہ اشدود بندرگاہ کو پہنچ گیا ہے۔
ایکلپس بحری جہاز کا خیر مقدم ترکی کے تل ابیب میں سفارتخانے کے چارج ڈی افیئرز جم اُتکان ، وزارت ِ عظمیٰ کے آفات و ہنگامی حالات امور کے ادارے کے سربراہ جنگیز آکن اور اسرائیلی علاقائی تعاون امور کے نائب وزیر ایوب قارا نے کیا۔
انسانی امداد سامان کی تقسیم کے بعد کے مرحلے میں ترکی کی انسانی و ضمیری ذمہ داری ختم نہ ہونے پر زور دینے والے جنگیز اکن نے کہا کہ "ہمارے صدر کی ہدایت پر انسانی امداد کی ترسیل کا عمل جاری رہے گا۔ ہم بھی اپنے فرائض کو بخوبی سر انجام دیتے رہیں گے۔"
واضح رہے کہ عیدا الضحی سے قبل فلسطینی عوام کی انسانی ضروریات کو پورا کرنے کے زیر مقصد تخت سفر باندھنے والے بحری جہاز کے ذریعے بچوں کے لیے سائیکل، کپڑے ، اسکولوں کی اسٹیشنری، ایک سو عدد وہیل چیئرز کے علاوہ آٹا، چاول، چینی کی طرح کی خوردنی اشیاء کو اس ملک کو پہنچایا گیا ہے۔