یمن کی فوج نے دارالحکومت صنعاء کے متعدد مقامات کا کنٹرول سنبھال لیا

سعودی  عرب کی زیر قیادت کولیشن نے بھی فضاء سے آپریشن کے ساتھ تعاون کیا اور حوثیوں اور معزول صدر علی عبداللہ صالح کی حامی فورسز کے میسورہ اور محلّی  کے علاقوں کے مورچوں پر 7 فضائی حملے کئے

556165
یمن کی فوج نے دارالحکومت صنعاء کے متعدد مقامات کا کنٹرول سنبھال لیا

یمن کی فوج نے دارالحکومت صنعاء کے متعدد مقامات کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

فوج سے منسلک پریس سینٹر کے ٹویٹر سے جاری کردہ پیغام کے مطابق یمن کی فوج نے صنعاء کی تحصیلوں الکہل اور لکتاب   کے پہاڑوں کا اور البیاد کی چوکی کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

سعودی  عرب کی زیر قیادت کولیشن نے بھی فضاء سے آپریشن کے ساتھ تعاون کیا اور حوثیوں اور معزول صدر علی عبداللہ صالح کی حامی فورسز کے میسورہ اور محلّی  کے علاقوں کے مورچوں پر 7 فضائی حملے کئے۔

حوثی مدفون  کے علاقے سے نکل کر  المقویہ کے علاقے کی طرف پس قدمی کر گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں