تیونس میں نئی قومی اتحاد حکومت کا قیام

قومی  اتحاد حکومت تشکیل دینے  کے فرائض سنبھالنے والے   مقامی انتظامی امور کے وزیر  یوسف  شاہد  نے 26 وزراء پر مشتمل   نئی   حکومت کی فہرست  قار تاجا محل میں  پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیش کی

556140
تیونس  میں نئی قومی اتحاد حکومت کا قیام

تیونس میں قومی اتحاد حکومت  قائم کردی گئی ہے۔

قومی  اتحاد حکومت تشکیل دینے  کے فرائض سنبھالنے والے   مقامی انتظامی امور کے وزیر  یوسف  شاہد  نے 26 وزراء پر مشتمل   نئی   حکومت کی فہرست  قار تاجا محل میں  پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ اور وزیر  خارجہ کو تبدیل نہیں کیا گیا ہے اور حکومت تشکیل دینے کے دوران تمام سیاسی جماعتوں سے صلاح مشورہ کیا گیا ہے اور اس کے نتیجے ہی میں قومی اتحاد حکومت تشکیل دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئی  حکومت میں   چھ خواتین اور ب35 سال سے کم عمر کے   پانچ وزراء کو شامل کیا گیا ہے۔

تیونس میں  صدر  ال باجی  قائدالسبیس  کی جانب سے   دو جون کو نئی قومی اتحاد حکومت تشکیل دینے  کی اپیل کیے جانے کے بعد نئی حکومت تشکیل دینے میں  دو ماہ لگے  تھے لیکن نئی حکومت کو   اعتماد کا ووٹ حاصل نہ ہونے کی وجہ سے  نئی حکومت تشکیل دینے کے لیے  دوسرے مرحلے کا آغاز کیا گیا تھا۔

 

  



متعللقہ خبریں