مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے مذاکرات کی بحالی ناگزیر ہے،محمود عباس

فلسطینی صدر محمود عباس نےیرس میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے ساتھ ملاقات کی ہے ۔

541882
مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے مذاکرات کی بحالی ناگزیر ہے،محمود عباس

 

فلسطینی صدر محمود عباس نےیرس میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے ساتھ ملاقات کی ہے ۔

ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے محمود عباس کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے مذاکرات کی بحالی ناگزیر ہے اور یہ کوشش نہ صرف ایک مقررہ نظام الاوقات کے تحت کی جانا چاہیے بلکہ ایسا بین الاقوامی برادری کی نگرانی میں بھی ہونا چاہیے۔ اس سے قبل فلسطینی صدر نے فرانسیسی وزیر خارجہ ژاں مارک اَیرو سے بھی ملاقات کی جس میں جلد از جلد فلسطینی اسرائیلی تنازع کے دو ریاستی حل تک پہنچنے کے امکانات پر بات چیت کی گئی۔ ان ملاقاتوں کے بعد اعلیٰ فلسطینی مذاکراتی اہلکار صائب عریقات نے صحافیوں کو بتایا کہ ہمیں مذاکرات کے لیے ایک نظام الاوقات درکار ہے۔ ہمیں کیے جانے والے فیصلوں پر عمل درآمد کے لیے ایک ٹائم ٹیبل کی بھی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ ہم ایک ایسا فریم ورک بھی چاہتے ہیں، جس کی مدد سے بین الاقوامی برادری اسرائیل کے ساتھ مذاکرات اور ان میں طے پانے والے کسی بھی معاہدے پر عمل درآمد کی نگرانی کر سکے۔



متعللقہ خبریں