عراق میں تین خود کش حملوں کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک 65 زخمی

جمعرات کی شام کو تین مسلح عناصر کہ جنہوں نے دھماکہ خیز مواد سے بھری ہوئی بیلٹ پہن رکھی تھی، عراق کے صوبہ صلاح الدین کے شہر بلد میں امام ہادی علیہ السلام کے فرزند "محمد بن علی" کے مرقد میں خود کو دھماکے سے اڑا دیا

525588
عراق میں تین خود کش حملوں کے نتیجے میں  50 افراد ہلاک 65 زخمی

عراق کے صوبے صلاح الدین  میں شیعہ  فرقے  سے تعلق رکھنے والے  ایک مقبرے   میں کیے جانے والے   تین مختلف خود کش حملوں میں50 افراد ہلاک 65 زخمی ہوگئے ہیں۔

جمعرات کی شام کو تین مسلح عناصر کہ جنہوں نے دھماکہ خیز مواد سے بھری ہوئی بیلٹ پہن رکھی تھی، عراق کے صوبہ صلاح الدین کے شہر بلد میں امام ہادی علیہ السلام کے فرزند "محمد بن علی" کے مرقد میں خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

 اس کے فورا بعد کچھ اور مسلح افراد حرم میں داخل ہوگئے اور زائرین پر فائر کھول دیا- ان دھماکوں اور فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 50 عام شہری اور سیکورٹی اہلکار جاں بحق اور ب65دیگر زخمی ہوگئے- اس رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں سے نمٹنے کے لئے عراق کی سیکورٹی اہلکاروں کی ایک بڑی تعداد، جائے وقوعہ پر روانہ کی گئی ہے-

شہر بلد، عراق کے دارالحکومت بغداد کے شمال میں اسّی کیلو میٹر کےفاصلے پر واقع ہے-



متعللقہ خبریں