یمن میں دو خودکش کار بمباروںکے حملے کے نتیجے میں چھ فوجی ہلاک

فوجی ذرائع کے مطابق بدھ کو یہ خودکش بم حملے عدن کے بین الاقوامی اڈے کے قریب ہوئے۔بم حملے میں کم از کم چھ افراد ہلاک ہوئے جب کہ دھماکوں کے بعد حملہ آوروں اور سکیورٹی فورسز میں فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا

524596
یمن  میں  دو خودکش کار بمباروںکے حملے کے نتیجے میں چھ فوجی ہلاک

 یمنکے شہر عدن میں ایک فوجی اڈے سے دو خودکش کار بمباروں کی گاڑیوں کے ذریعے کیے گئے  حملے کے نتیجے میں  6 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

فوجی ذرائع کے مطابق بدھ کو یہ خودکش بم حملے عدن کے بین الاقوامی اڈے کے قریب ہوئے۔

بم حملے میں کم از کم چھ افراد ہلاک ہوئے جب کہ دھماکوں کے بعد حملہ آوروں اور سکیورٹی فورسز میں فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، جو دھماکے کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چھپنے کی کوشش کر رہے تھے۔

یہ حملہ ماہ رمضان کے بعد آنے والے مسلمانوں کے تہوار عیدالفطر کے موقع پر ہوا۔

گزشتہ برس یمن میں جب حوثی باغیوں نے دارالحکومت صنعاء پر قبضہ کر لیا تھا تو صدر عبد ربو منصور ہادی کی حکومت نے عارضی طور پر ساحلی شہر عدن کو اپنا مرکز بنایا۔

صدر منصور ہادی کچھ وقت کے لیے سعودی عر ب منتقل ہو گئے اور بعد میں سعودی قیادت میں قائم اتحاد نے یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف فضائی کارروائی کر کے اُنھیں کئی شہروں میں پیچھے دھکیل دیا۔

مئی میں داعش کے ایک خودکش بمبار نے عدن میں فوج میں بھرتی ہونے والوں کو نشانہ بنایا تھا، جس میں 45 افراد مارے گئے تھے۔



متعللقہ خبریں