سعودی عرب میں امریکی قونصل خانے کے باہر خود کش دھماکہ

حملہ آور نے شک پڑنے پر پولیس کی تلاشی کے دوران اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا دیا

523459
سعودی عرب میں امریکی قونصل خانے کے باہر خود کش دھماکہ

سعودی عرب کے شہر جدہ میں کار پر  سوار خود کش حملہ آور  نے امریکی قونصل خانے کے باہر خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا۔ جس دوران  دو سیکورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔

 سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی حکام نے قونصل خانے کے  مخالف جانب  واقع    اسپتال کے  پارکنگ لاٹ  میں مشکوک حرکات پر ایک کار کی تلاشی لینا چاہی تو اس میں سوار خود کش حملہ آور  نے بم  چلا دیا۔۔ دوسری جانب امریکی قونصل خانے نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ خود کش دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اس حملے کی ذمہ داری تا حال کسی  نے  مول نہیں لی۔

 

 

 



متعللقہ خبریں