عراق: 12 ہزار 400 کنبے بے گھر

عراق کے مغربی صوبے عنبر سے منسلک علاقے فلوجہ میں جھڑپوں کی وجہ سے 12 ہزار 400 کنبوں نے اپنے گھروں کو ترک کر دیا

523684
عراق: 12 ہزار 400 کنبے بے گھر

عراق کے مغربی صوبے عنبر سے منسلک علاقے فلوجہ میں جھڑپوں کی وجہ سے 12 ہزار 400 کنبوں نے اپنے گھروں کو ترک کر دیا ہے۔

عراق کی وزارتِ  ہجرت و مہاجرین   کے ترجمان  ستّار نوروز نے کہا ہے کہ  گذشتہ ہفتے اپنے گھروں کو ترک کر کے مہاجر بننے والے ان کنبوں کو ان کے گھروں میں واپس جانے سے قبل سکیورٹی فورسز کی چیکنگ سے گزارا جائے گا۔

واضح رہے کہ عراقی فوج  ، پولیس   اور شعیہ  ملیشیا  پر مشتمل ہاشیدی شابی  اور سنّی  قبائلی فورسز نے فلوجہ کو داعش سے چھڑانے کے لئے 23 مئی کو مشترکہ آپریشن کا آغاز کیا تھا۔

 

عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی  نے 27 جون کو  عراقی فوج  اور اس سے منسلک سکیورٹی فورسز کے زیر کنٹرول فلوجہ کے مرکز کا دورہ کیا اور  شہر کے دہشت گرد تنظیم داعش کے قبضے سے مکمل طور پر واپس لئے جانے کا اعلان کیا تھا۔   



متعللقہ خبریں