عراق: فلوجہ کی رہائی کے لئے آپریشن جاری

23 مئی کو دہشتگرد تنظیم داعش کے خلاف شروع کئے گئے آپریشن کی مدد سے شہر کے ایک بڑے حصے کو دہشت گرد تنظیم کے قبضے سے چھڑا لیا گیا ہے

516449
عراق: فلوجہ کی رہائی کے لئے آپریشن جاری

عراق میں فلوجہ شہر کو  دہشتگرد تنظیم داعش کے قبضے سے چھڑانے کے لئے شروع کردہ آپریشن جاری ہے۔

23 مئی کو شروع کئے جانے والے اس آپریشن کی مدد سے شہر کے ایک بڑے حصے کو دہشت گرد تنظیم کے قبضے سے چھڑا لیا گیا ہے۔

عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ فلوجہ کی واپسی  دہشت گرد تنظیم داعش کے زیر قبضہ شہر موصل کی طرف بڑھنے کے لئے  ایک اہم قدم ہے۔

دوسری طرف علاقے کے عوام جھڑپوں کی وجہ سے دوطرفہ فائرنگ میں پھنسے ہوئے ہیں۔

شہر سے نکلنے والے شہریوں کی تعداد 85 ہزار تک پہنچ گئی ہے اور بھوک ، گرمی اور بیماریاں ان کے حالات کو اور بھی  دشوار بنا رہی ہیں۔



متعللقہ خبریں