شام کے مختلف شہروں پر بمباری،درجنوں ہلاک و زخمی

شامی فوج  اور روسی طیاروں   نے شامی دارلاحکومت دمشق    ،حلب  اور عدلیب شہروں  میں مخالفین  کے زیر کنٹرول  علاقوں پر بیرل  بموں سے حملہ کر دیا  جس کے نتیجے 28 افراد ہلاک اور 55  زخمی ہو گئے

511075
شام کے مختلف شہروں پر بمباری،درجنوں ہلاک و زخمی

 شامی فوج  اور روسی طیاروں   نے شامی دارلاحکومت دمشق    ،حلب  اور عدلیب شہروں  میں مخالفین  کے زیر کنٹرول  علاقوں پر بیرل  بموں سے حملہ کر دیا  جس کے نتیجے 28 افراد ہلاک اور 55  زخمی ہو گئے۔

 شہری دفاعی  حکام کے مطابق، فوج سے وابستہ ہیلی کاپٹروں  اور روسی  جنگی طیاروں  نے حلب میں  حکومت مخالف علاقوں  پر  بیرل بم برسائے جس  کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہو گئے۔

 سرکاری  ہیلی کاپٹروں   نے حلب شہر  کے ایک دیہات پر بھی حملہ کیا جس میں 8 افراد ہلاک  اور 15 زخمی ہوئے ۔

 حکام کا کہنا ہے کہ  بمباری کی وجہ سے  عدلیب اور حلب     میں  کافی مالی نقصان ہوا ہے  اور متعدد گاڑیاں بھی تباہ ہو گئی ہیں۔

 دوسری جانب دمشق کے مشرقی علاقوں     پر 15 کے قریب  فضائی حملے  کیے گئے  جن میں  متعدد افرا کے د زخمی  ہونے کی اطلاع  ملی ہے ۔



متعللقہ خبریں