شام: سرکاری فوج کے حلب شہر ہر حملے۔15 ہلاک اور متعدد زخمی

اقوام متحدہ  کے  بچوں کے  فلاحی ادارے یونیسیف   کے مطابق ، شہر میں  تین  گھنٹوں  کے دوران تین مختلف اسپتالوں کو  بھی نشانہ بنایا گیا جن میں بچوں کا ایک اسپتال بھی شامل تھا

507509
شام: سرکاری فوج کے حلب شہر ہر حملے۔15 ہلاک اور متعدد زخمی

شام  کی سرکاری فوج  کے حلب پر حملوں  کے دوران  15 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

 اقوام متحدہ  کے  بچوں کے  فلاحی ادارے یونیسیف   کے مطابق ، شہر میں  تین  گھنٹوں  کے دوران تین مختلف اسپتالوں کو  بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

 اقوام متحدہ نے ان حملوں کی شدید مذمت  کرتےہوئے  کہا ہے کہ  حلب اور اس کے اطراف  پر جاری   حملوں کا  اصل ہدف  طبی مراکز  کو تباہ کرنا ہے جو کہ  عالمی قوانین  کی بھی خلاف ورزی ہے۔

 دوسری جانب  مخالفین نے  داعش کے زیر کنٹرول ماریہ نامی شہر کے اہم حصوں پر قبضہ کر لیا  ہے۔



متعللقہ خبریں