شام کے آپریشن میں فرانسیسی دستہ شامل نہیں ہوگا: حکام

شام  کے شہر الراقہ پر داعش  کا قبضہ چھڑانے کےلیے آپریشن جاری ہے جس میِں فرانس نے شمولیت سے انکار کر دیا ہے

507482
شام  کے آپریشن میں فرانسیسی دستہ شامل نہیں ہوگا: حکام

شام  کے شہر الراقہ پر  داعش  کا قبضہ چھڑانے کےلیے آپریشن جاری ہے۔

 اس آپریشن میں  اتحادی ممالک کی فضائیہ بھی حصہ لے رہی تھیں جن میں سے فرانس  دستبردار ہو گیا ہے ۔

 فرانس نے اپنے خصوصی دستے کو   شامی مخالفین  کی حمایت کےلیے  ملک کے شمالی حصوں میں متعین  کروا  دیا ہے۔

  یاد رہے کہ فرانسیسی حکام نے کہا تھا کہ  داعش  کے زیر محاصرہ منبج  نامی قصبے  کو چھڑانے کےلیے   اس کی فوج  آپریشن میں شامل رہے گی ۔

 دوسری جانب  امریکی حکام   کا کہنا ہے کہ   شام کی محصور عوام   کو فضا سے امداد دینے کے معاملے میں ہمیں روس سے اختلافات کا سامنا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں