عراقی شہر فلوجہ سے داعش نے ایک سو نوجوانوں کو اغوا کر لیا

دہشت گرد  عراقی فوج کے  سامنے  بے بس ہونے کی بنا پر  فلوجہ  کے عوام کو تنگ کر رہے ہیں

500820
عراقی شہر فلوجہ سے داعش نے ایک سو نوجوانوں کو اغوا کر لیا

عراق کے شہر فلوجہ  میں دہشت گرد تنظیم  داعش نے ایک سو نوجوانوں  کو اغوا کر لیا ہے۔

صوبہ   الاانبار    سے منسلک    فلوجہ    کے   ایک قبائلی سردارجریسی  کا کہنا ہے کہ  داعش   کی  120 گاڑیوں پر سوار تقریباً 150  دہشت گردوں نے فلوجہ کے    گھروں پر چھاپے مارتے ہوئے   ایک سو  نوجوانوں کو  اغوا کر لیا ہے۔

انہوں نے   بتایا کہ" دہشت گردوں نے ان نوجوانوں کو       داڑھی نہ رکھنے   کے جواز میں  اپنی تحویل میں  لیا ہے،    دہشت گردوں نے     اس دوران  علاقائی عوام    کی تحقیر کی اور عراقی  قوتوں کے خلاف ان  سے تعاون نہ کرنے   کی بنا پر ہمیں ڈرپوک کہا۔"

جریسی  کا  یہ بھی کہنا تھا کہ  دہشت گرد  عراقی فوج کے  سامنے  بے بس ہونے کی بنا پر  فلوجہ  کے عوام کو تنگ کر رہے ہیں۔

 دوسری جانب  عراق   وزارت برائے  ہجرت و مہاجرین  نے  داعش کے زیر کنٹرول   فلوجہ  کو نجات دلانے کے زیر مقصد  گزشتہ ہفتے  شروع ہونے والے  آپریشنز کے بعد سے  ابتک    574    خاندانوں نے  علاقے سے نقل مکانی کر لی ہے۔



متعللقہ خبریں