ایران دہشت گردی کی حمایت کر رہا ہے ،سعودی وزیر خارجہ

سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل ال جبیر نے کہا ہے کہ ایران عراق سمیت علاقائی ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے سے گریز کرئے ۔

500180
ایران دہشت گردی کی حمایت کر رہا ہے ،سعودی وزیر خارجہ

 

سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل ال جبیر نے کہا ہے کہ ایران عراق سمیت علاقائی ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے سے گریز کرئے ۔

  انھوں نے ایران پر دہشت گردی کی حمایت کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ایران  کیطرف سے شعیہ ملیشیاؤں کو  عراق  بھیج کر اس ملک میں مذہنی تفریق پھیلانے کی غرض سے ان کی تربیت کرنا ہمارے لیے ناقابل قبول ہے ۔انھوں نے ایران کے  ایرانیوں کو امسال حج کی اجازت نہ دینے کے اعلان پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم  نےکسی کو بھی فریضہ حج کی آدائیگی سے منع نہیں  کیا ہے ۔  ایرانی وفد کے اکثر مطالبات کو منظور کرنے کے باوجود انھوں نے معاہدے پر دستخط نہیں کیے ہیں ۔



متعللقہ خبریں