شام: الرقہ شہر سے داعش کا صفایا کرنے کا منصوبہ،اتحادی فوج میں امریکہ بھی شامل

ایک وڈیو میں امریکہ سے وابستہ  گروپ کے دو رہنماؤں نے کہا ہے کہ شہر کو آزاد کرانے کی کارروائی شروع کردی گئی ہے جس کا پہلا قدم شہر کے شمالی حصوں کو آزاد کرانا ہے

497393
شام: الرقہ شہر سے داعش کا صفایا کرنے کا منصوبہ،اتحادی فوج میں امریکہ بھی شامل

بتایا  گیا ہے کہ الرقہ کو آزاد کرانے کے لیے کارروائی جاری ہے  جو شام میں داعش کا فی الوقت  دارالحکومت ہے۔

ایک وڈیو میں امریکہ سے وابستہ  گروپ کے دو رہنماؤں نے کہا ہے کہ شہر کو آزاد کرانے کی کارروائی شروع کردی گئی ہے جس کا پہلا قدم شہر کے شمالی حصوں کو آزاد کرانا ہے۔

 وہاں  داعش کے خلاف مصروف حر فوج کےایک اہلکار کا بھی کہنا ہے کہ ہم  یہ کارروائی شمالی الرقہ میں امریکی اتحادی افواج کے تعاون سے کر رہے ہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ  داعش کے  ہاتھوں ہمارے لوگوں کے خلاف کیے جانے والے حملوں کا ہم خاتمہ چاہتے ہیں۔

شام کا ایک گروپ جو داعش کے مظالم کے بارے میں خبریں جاری کرتا ہے، بتایا ہے کہ الرقہ  کے حسام عیسیٰ کے علاقے میں  قتلِ عام جاری ہے اور یہ کہ فی الحال یہ کارروائی  شہر  کے شمالی دیہات تک محدود ہے۔



متعللقہ خبریں