ہم شام سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، حزب اللہ

یہ نقصانات  ہمیں  جنگ سے باز نہیں رکھ سکتے، حتی   یہ ہمیں مزید   طاقتور  بننے   پر مجبور  کر تے ہیں: حسن نصراللہ

494911
ہم شام سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، حزب اللہ

حزب اللہ   نے اعلان  کیا ہے  کہ وہ شام میں اپنے وجود کو مزید تقویت دیتے ہوئے      جھڑپوں  والے مقامات کو مزید     لیڈر بھیجے  گی۔

یہ اعلان   تنظیم کے سربراہ   حسن نصراللہ نے  جاری کیا ہے۔

نصراللہ نے دارالحکومت بیروت  کے داہیہ  علاقے میں  گزشتہ ہفتے   شامی دارالحکومت دمشق  کے جوار میں مارے جانے والے  تحریک  کے  دو سرے نمبر کے سربراہ    مصطفیٰ بدرالدین کی  یاد میں منعقدہ تقریب کے دوران    براہ  راست  رابطے کے ذریعے شرکاء تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "شام میں  تنظیم کے اعلی   منتظمین سمیت  کارکنان  کی  ایک بڑی تعداد  کا جانی نقصان  برداشت کرنا پڑا ہے۔ تا ہم ، ہماری  جہدوجہد  آئندہ بھی جاری رہے گی۔ یہ نقصانات  ہمیں  جنگ سے باز نہیں رکھ سکتے، حتی   یہ ہمیں مزید   طاقتور  بننے   پر مجبور  کر تے ہیں۔

لبنانی نژاد    سربراہ  کا کہنا تھا کہ ہم شام سے پیچھے نہیں  ہٹیں  گے اور علاقے کو مزید  کارکنان  بھیجیں  گے۔  ہم  شام جنگ کا خاتمہ کر کے ہی رہیں  گے۔

واضح رہے کہ  لبنانی شیعہ  تنظیم حزب اللہ  روس اور ایرانی انتظامیہ کے ہمراہ     شامی  فوج   سے تعاون  کر رہی ہے۔  شام  میں  5 برسوں سے جاری خانہ جنگی  میں اس تنظیم کے تقریباً 1200  فوجی  ہلاک ہو چکے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں