بغداد میں شیعہ گروہ گرین زون اور وزیر اعظم کے دفتر میں گھس آئے

عراقی  وزیر اعظم العبادی نے ٹیلی ویژن  پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ  سرکاری عمارتوں اور اشیاء کو  نقصان پہنچانا  نا قابل قبول ہے

495035
بغداد میں شیعہ گروہ  گرین زون اور وزیر اعظم کے دفتر میں گھس آئے

عراق میں حکومت مخالف  گروہوں کے  "گرین زون   کے بعد   عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی کے دفتر میں  گھسنے کے  بعد   ہونے والی ہاتھ پائی   میں  ایک  شخص  سر پر گولی لگنے سے  جان بحق ہو گیا ، جبکہ  اس دوران   متعدد افراد       زخمی   ہو گئے۔

شیعہ  لیڈر مقتدیٰ الا صدر   کے حمایتیوں نے   دارالحکومت    بغداد کے التحریر چوک  میں   اصلاحات  کے مطالبے کے  ساتھ     جلوس نکالے کے بعد      محفوظ علاقے  'گرین زون' میں   داخل ہونے کی کوشش کی۔

جس دوران سیکورٹی اہلکاروں اور  مظاہرین کے درمیان  ہاتھا پائی  ہوئی، جس پر     سیکورٹی قوتوں نے آنسو گیس پھینکتے ہوئے  مداخلت کرنے کی کوشش کی۔

ان واقعات  کے چھڑنے پر بغداد بھر میں کرفیو نافذ کر دیا گیا۔

عراقی  وزیر اعظم العبادی نے ٹیلی ویژن  پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ  سرکاری عمارتوں اور اشیاء کو  نقصان پہنچانا  نا قابل قبول ہے۔عدالت کو   حملہ آوروں کے خلاف کاروائی کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ عوام  کو  ملک میں افراتفری پیدا کرنے کے خواہاں     گروہوں  کے خلاف بڑی احتیاط سے کام لینا چاہیے۔



متعللقہ خبریں