مصری طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہوا گیا ہے: حکام

مصر میں ہوابازی کے ادارے کے ذمہ داران نے تصدیق کی ہے کہ قومی فضائی کمپنی Egypt Air کا ایک طیارہ جو پیرس سے قاہرہ آ رہا تھا، گر کر تباہ ہوگیا ہے

494022
مصری طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہوا گیا ہے: حکام

مصر میں ہوابازی کے ادارے کے ذمہ داران نے تصدیق کی ہے کہ قومی فضائی کمپنی Egypt Air کا ایک طیارہ جو پیرس سے قاہرہ آ رہا تھا، گر کر تباہ ہوگیا ہے۔

مسافروں میں 30 مصری، 15 فرانسیسی اور 2 عراقیوں کے علاوہ سعودی عرب، برطانیہ، بیلجیئم، کویت، سوڈان، چاڈ، پرتگال، الجزائر اور کینیڈا کا ایک ایک شہری شامل ہیں۔

اس سے قبل کمپنی نے آج  جاری بیان میں کہا تھا کہ اس کا طیارہ بحیرہ روم پر مصری فضائی حدود میں دس میل اندر داخل ہونے کے بعد ریڈار سے غائب ہو گیا ہے۔

 طیارے میں کُل 66 افرد سوار ہیں جن میں عملے کے 7 ارکان، 3 سیکورٹی اہل کار ایک بچہ اور دو شیرخوار بچے ہیں۔

ایک مصری  اہلکار کے مطابق، طیارے کے ساتھ آخری رابطہ لاپتہ ہونے سے 10 منٹ قبل ہوا تھا۔

بیان کے مطابق پرواز نمبر MS 804 نے قاہرہ کے وقت کے مطابق 02:45 پر پیرس کے  چارلس ڈیگال ایئرپورٹ سے پرواز کی تھی  اور آج  صبح سویرے مصر کی فضائی حدود میں دس میل اندر آنے کے بعد ریڈار کی اسکرین سے غائب ہوا۔

 امدادی  ٹیمیں طیارے کی تلاش کے لیے کام کررہی ہیں۔

مصری فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ طیارے کی تلاش کے کام میں یونانی حکام بھی شریک ہیں



متعللقہ خبریں