بغداد میں 2 بم دھماکے، 44 افراد ہلاک 91 زخمی

عراق کے دار الحکومت بغداد میں 2 بم دھماکوں میں 44 افراد ہلاک اور 91 زخمی ہو گئے ہیں۔

493449
بغداد میں 2 بم دھماکے، 44 افراد ہلاک  91 زخمی

عراق کے دار الحکومت بغداد میں 2 بم دھماکوں میں 44 افراد ہلاک اور 91 زخمی ہو گئے ہیں۔

بغداد کے شمالی ضلع الشاب کی ایک مارکیٹ میں ہونے والے دھماکے میں 38 افراد ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہو گئے ۔ اس کے بعد جنوبی الرشید کے علاقے میں کار بم دھماکا ہوا جس میں 6 افراد ہلاک اور21 زخمی ہو گئے ۔ فی الحال کسی بھی تنظیم نے ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔ دوسری جانب مغربی صوبے الانبار میں واقع شہر الرطبہ کا کنٹرول داعش سے واپس لینے کیلئے عراقی سیکیورٹی فورسز اور اتحادیوں کی مشترکہ کارروائی جاری ہے ۔عراق کی مشترکہ آپریشنز کمانڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ الرطبہ پر دوبارہ کنٹرول کیلئے اس کاروائی میں خصوصی فورسز کے دستوں کے ساتھ فوجی ،سرحدی محافظ اور پولیس اہلکار بھی شر یک ہیں، وہ ٹینکوں اور توپ خانے سے لیس ہیں اور انہیں عراقی ائر فورس کے علاوہ امریکا کی زیر قیادت قائم اتحاد کی فضائی مدد بھی حاصل ہے ۔



متعللقہ خبریں