شام کی صورتحال پر غور کرنے کے لیے اجلاس کا انعقاد
مذاکرات میں اسد انتظامیہ اور مخالفین کے درمیان فائر بندی کے قیام اور شہریوں کو انسانی امداد کی ترسیل کے معاملات بھی زیر غور لائے جا رہے ہیں
شام میں سیاسی غیر یقینی کی صورتحال پر امریکہ اور روس کی قیادت میں آسڑوی دارالحکومت ویانا میں مذاکرات منعقد کیے جا رہے ہیں۔
20 ملکوں کے وزراء خارجہ اور 4 بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں کے شریک ہونے والے "بین الاقوامی شام حمایت اجلاس میں ترکی کی نمائندگی میولود چاوش اولو کر رہے ہیں۔
شامی فریقین کے درمیان جنیوا مذاکرات کو دوبارہ سے شروع کرنے کے وقت کا تعین کیے جانے کی توقع ہونے والے اجلاس میں اس ملک کی سیاسی غیر یقینی اور پناہ گزینوں کی صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
مذاکرات میں اسد انتظامیہ اور مخالفین کے درمیان فائر بندی کے قیام اور شہریوں کو انسانی امداد کی ترسیل کے معاملات بھی زیر غور لائے جا رہے ہیں۔
اجلاس میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف شریک چیئر مین کے فرائض ادا کررہے ہیں۔
متعللقہ خبریں
سلیمانیہ گیس فیلڈ پر ڈرون حملہ،4 یمنی مزدور ہلاک
عراقی شہر سلیمانیہ میں کور مور گیس فیلڈ پر ڈرون حملے میں چار یمنی مزدور ہلاک اور دو زخمی ہو گئے