شام کے شہر دير الزور کے ایک ہسپتال پر داعش کا حملہ، 35  فوجی اور 24 دہشت گرد ہلاک

دہشت گرد تنظیم داعش  کے شام کے شہر دير الزور کے ایک ہسپتال پر حملے میں  35  فوجی  اور 24 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

491074
شام کے شہر دير الزور کے ایک ہسپتال پر داعش  کا حملہ، 35  فوجی  اور 24 دہشت گرد ہلاک

 

دہشت گرد تنظیم داعش  کے شام کے شہر دير الزور کے ایک ہسپتال پر حملے میں  35  فوجی  اور 24 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

داعش نے طبی عملے کے متعدد ارکان کو یرغمال بنا لیا ہے لیکن یرغمال بنائے گئے افراد کی تعداد کا علم نہیں ہو سکا۔ شام میں کام کرنے والے حقوق انسانی کے کارکنوں کے مطابق شہر کے مغرب میں واقع الاسد اسپتال اور اس کے اطراف پر داعش کے شدت پسندوں نے حملہ  کرتے ہوئے ہسپتال کر قبضہ کر لیا لیکن سرکاری افواج نے جھڑپوں کے بعد دوبارہ ہسپتال کا کنٹرول سنھبال لیا ہے ۔  ان جھڑپوں میں داعش کے 24 اراکین ہلاک ہو گئے ہیں ۔

 عراقی سرحد کے قریب واقع شہر دير الزور  جہاں پٹرول کے وسیع ذخائر موجود ہیں داعش اور اسد قوتوں کے درمیان منقسم ہے  اور شہر میں موجود ہوائی اڈہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔



متعللقہ خبریں