امریکہ نے تیونس کو 20 ملین ڈالر کی فوجی امداد پہنچا دی

تیونس کوامریکہ کی طرف سے انسداد دہشت گردی  اور سرحدی چوکیوں کے تحفظ کو بہتر بنانے  کےلیے  20 ملین ڈالر کی  فوجی امداد  مل گئی ہے

490092
امریکہ نے تیونس کو 20 ملین ڈالر کی فوجی امداد  پہنچا دی

 تیونس کوامریکہ کی طرف سے انسداد دہشت گردی  اور سرحدی چوکیوں کے تحفظ کو بہتر بنانے  کےلیے  20 ملین ڈالر کی  فوجی امداد  مل گئی ہے ۔

 تیونس  کے  ایک فوجی اڈے پر  منعقدہ تقریب سے  خطاب کرتےہوئے  امریکی محکمہ دفاع  کی سیکریٹری  اور افریقی امور  کی افسر امانڈا ڈوری   نے  کہا ہے کہ اس امدادی رقم  سے   لیبیا  سے متصل سرحد  پر کنٹرول بڑھانے  اور دہشت گردوں  کی نقل و حرکت   کی نگرانی میں  مدد ملے گی ۔

 تیونس کے وزیر دفاع فرہاد ہارشانی نے بھی کہا کہ  امریکہ نے ہمیں  جو لڑاکا طیارے اور بحری و بری فوجی سازو سامان مہیا کیا ہے  ان کے استعمال سے دہشت گردی  اور منظم جرائم کا صفایا ممکن ہو سکے گا۔

واضح رہے کہ  امریکہ نے گزشتہ سال بھی تیونس کو بارودی سرنگوں کی صفائی کرنے والے آلات  اور  دیگر فوجی سا زو سامان  فراہم کیا تھا ۔



متعللقہ خبریں