ایران میں ضمنی پارلیمانی انتخابات کا دوسرا مرحلہ
ایرانی طلباء کی ایجنسی اسنا کی خبر کے مطابق اصلاحات پسندوں نے ابتک 34 نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی ہے
481548
ایران کے 21 شہروں میں منعقدہ پارلیمانی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں غیر رسمی نتائج کے مطابق "اصلاحات پسند و حکومت کی حمایتی جماعت" نے" قدامت پسند اتحاد" کو واضح برتری سے پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
ایرانی طلباء کی ایجنسی اسنا کی خبر کے مطابق اصلاحات پسندوں نے ابتک 34 نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی ہے۔
واضح رہے کہ ایرانی پارلیمنٹ کے لیے ماہ فروری میں منعقدہ پہلے مرحلے میں کسی بھی امیدوار کے 25 فیصد ووٹ حاصل کہ کرنے پر انتخابی حلقوں میں کل دوسرا مرحلہ منعقد ہوا۔ ملک کے 31 شہروں میں سے 21 شہروں میں منعقدہ ان انتخابات میں 68 نشستوں کے لیے 138 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا ہے۔