اسرائیلی پولیس نے ایک عورت سمیت 2 فلسطینیوں کو ہلاک کر دیا

اسرائیل کی  سرحدی پولیس نے چاقو سے حملے کی کوشش کرنے کے دعوے کے ساتھ، ایک عورت  سمیت 2 فلسطینیوں کو ہلاک کر دیا

479478
اسرائیلی پولیس نے ایک عورت سمیت 2 فلسطینیوں کو ہلاک کر دیا

اسرائیل کی  سرحدی پولیس نے، دریائے اردن کے مغربی کنارے سے بیت المقدس کی طرف جانے کے لئے  استعمال کی جانے والی فوجی چیک پوسٹ پر  چاقو سے حملے کی کوشش کرنے کے دعوے کے ساتھ، ایک عورت  سمیت 2 فلسطینیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

اسرائیل پولیس کے ترجمان  دفتر سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق مذکورہ فلسطینیوں کو سرحدی پولیس کی طرف سے فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا تاہم واقعے میں کوئی اسرائیلی زخمی نہیں ہوا۔

فلسطین کی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعلان کے مطابق ہلاک کئے جانے والوں میں سے ایک مارام صالح حسن ابو اسماعیل نامی 24 سالہ عورت تھی۔

اس حالیہ واقعے کے ساتھ گذشتہ سال ماہِ اکتوبر سے لے کر اب تک اسرائیلی فورسز کی طرف سے ہلاک کئے جانے والے فلسطینیوں کی تعداد 205 تک پہنچ گئی ہے، اسی دورانیے میں 29 اسرائیلی اور 4 سیاح بھی ہلاک ہوئے ہیں۔



متعللقہ خبریں