یمن امن مذاکرات آج کویت میں شروع ہو رہے ہیں

کونسل کے شعیہ حوثیوں کےزیرقبضہ علاقوں سے انخلاء اور ہتھیاروں کو حکومت کے حوالے کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد کرنے کے موضوع کا جائزہ لیا جائے گا

475190
یمن امن مذاکرات آج کویت میں شروع ہو رہے ہیں

یمن امن مذاکرات کےآج کویت میں شروع ہونے کی توقع ہے ۔

قوام متحدہ کی زیر نگرانی ہونے والے مذاکرات میں طرفین سلامتی کونسل کے شعیہ حوثیوں کےزیرقبضہ علاقوں سے انخلاء اور ہتھیاروں کو حکومت کے حوالے کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد کرنے کے موضوع کا جائزہ لیا جائے گا ۔یمن میں ستمبر 2014 سے جاری جھڑپوں کو ختم کروانے کے لیے سوئیٹرزر لینڈ میں دو بار ہونے والے مذاکرات ناکام رہے ۔ تیسرے راونڈ کے مذاکرات سوموار کے روز کویت میں منعقد ہونے تھے لیکن حوثی وفد کی عدم شرکت کیوجہ سے یہ مذاکرات نہ ہو سکے ۔ اگر حوثیوں اور معزول صدر عبداللہ صالح کے حامیوں کا وفد کویت پہنچا تو آج مذاکرات شروع ہو جائیں گے۔

وفد نے اعلان کیا ہے کہ امن کے قیام کے لیے ہر موقع فراہم کیا گیا ہے لیکن حوثی وفدنے منفی موقف اپنایا اور اگر آج شروع ہونے والے مذاکرات میں حوثیوں نے شرکت نہ کی تو وہ آئندہ مذاکرات نہیں کریں گے ۔وفد کیطرف سے جاری اعلامئیے میں بتایا گیا ہے کہ ہم نے امن کی خاطر صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا ہے اگر مذاکرات ناکام رہے تو اس کا ذمہ دار مخالف گروپ ہو گا ۔ وفد نے امن اور مذاکرات پر یقین نہ رکھنے والے، معصوم انسانوں کو قتل کرنے والے اور عالمی اور علاقائی سلامتی کو خطرے میں ڈالتے ہوئے جنگ کو جاری رکھنے پر اس گروپ کی مذمت کرنے کی اپیل کی ہے ۔




متعللقہ خبریں