یمن میں فائر بندی پر کل رات سے اطلاق

دارالحکومت صناء میں سائرن کی آوازیں ایک طویل عرصے کے بعد پہلی بار نہ سنائی دیں

468556
یمن میں  فائر بندی پر کل رات سے اطلاق

یمن میں حوثیوں اور صدر منصور حادی کی حامی قوتوں کے درمیان فائر بندی کے معاہدے پر عمل درآمد کل نصف شب سے شروع ہو گیا ہے تو بھی جگہ جگہ پر ہونے والی جھڑپوں میں 20 سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔

بروز بدھ طرفین کی جانب سے اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی کی طرف سے تجویز کردہ فائر بندی کو قبول کرنے کا اعلان یمنی شہریوں کے لیے امید کی کرن ثابت ہوا ہے۔

دارالحکومت صناء میں سائرن کی آوازیں ایک طویل عرصے کے بعد پہلی بار نہ سنائی دیں۔

تا ہم شہر کے ارد گرد کے علاقے میں جھڑپیں جاری ہیں۔

شہر کے شمال میں واقع الا ماتون میں حوثیوں اور صدر منصور حادی کی قوتوں کے درمیان جھڑپ میں 20 سے زائد افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔

طائز شہر اور بیدا علاقوں میں بھی جھڑ پیں جاری ہیں۔ عرب اتحادی طیارے حوثی ٹھکانوں پر بمباری کر رہے ہیں۔

صدر حادی نے فائر بندی سے قبل سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کو جاتے ہوئے اپنے مشیروں سے تازہ صورتحال کے حوالے سے معلومات حاصل کی ہیں۔

دریں اثناء طرفین 18 اپریل کو کویت میں امن مذاکرات کے آغاز کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں