یمن اور عراق میں جھڑپوں میں 44 افراد ہلاک

طائز شہر میں رونما ہونے والی جھڑپوں اور فضائی حملوں میں 26 افراد کے ہلاک جبکہ 68 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں

467562
یمن اور عراق میں جھڑپوں   میں  44 افراد ہلاک

یمن اور عراق میں ہونے والی جھڑپوں میں 44 افراد ہلاک ہو گئے۔

یمن میں 10 اپریل سے نافذ العمل ہونے کی منصوبہ بندی کردہ انسانی فائر بندی کے اطلاق سے قب؛ شیعہ حوثیوں اور صدر منصور حادی کی قوتوں کے درمیان جھڑپیں تسلسل سے جاری ہیں۔

طائز شہر میں رونما ہونے والی جھڑپوں اور فضائی حملوں میں 26 افراد کے ہلاک جبکہ 68 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

دوسری جانب عراقی فوج کے دہشت گرد تنظیم داعش کے زیر ِ کنٹرول شہر فلوجہ پر حملوں اور دارالحکومت بغداد میں رونما ہونے والے پر تشدد واقعات میں 18 افراد لقمہ اجل بن گئے۔



متعللقہ خبریں