طرابلس کی حکومت اپنے اختیارات سے دستبردار ہو گئی ہے

ملک میں خونریزی کے واقعات کو روکنے اور ملکی تقسیم کا خاتمہ کرنے کے لیے " مجلسِ عاملہ اپنے اختیارات سے دستبردار ہو گئی ہے۔"

465745
طرابلس کی حکومت اپنے اختیارات  سے دستبردار ہو گئی ہے

لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کی قومی نجات حکومت نے اعلان کیا ہے کہ " ملک میں خونریزی کے واقعات کو روکنے اور ملکی تقسیم کا خاتمہ کرنے کے لیے " مجلسِ عاملہ کے طور پر یہ اپنے اختیارات سے دستبردار ہو رہی ہے۔"

قومی نجات حکومت سے وابستہ وزارت قانون سے جاری کردہ تحریری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ " ملک و وطن کے مفادات کو ہر چیز سے بالا تر رکھنے کے یقین ، خونریزی کے واقعات کا سد باب اور ملک کا بٹوارہ ہونے سے بچانے کی سوچ کے ساتھ حکومت نے اپنے امورکو روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ "

واضح رہے کہ یورپی یونین کونسل کی جانب سے یکم اپریل کو جاری کردہ اعلامیہ میں لیبیا کے طرابلس میں وزیر اعظم خلیفہ الا غویل، قومی عمومی مجلس کے اسپیکر نوری ابو صیہمان کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ملک میں سلسلہ امن کو نقصان پہنچانے اور قومی مطابقت حکومت قائم کیے جانے کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کے جواز کے ساتھ عائد کردہ پابندیوں کے مطابق تین لیبیائی سیاستدانوں کے یورپی یونین کے ملکوں میں داخلے پر پابندی عائد کرتے ہوئے اس علاقے میں ان کے مالی اثاثوں کو منجمد کر دیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں