عراقی صدرالعبادی کو ٹیکنو کریٹ حکومت قائم کرنے کا انتباہ

عراقی کردی علاقائی انتظامیہ کی سیاسی جماعتوں نے ٹیکنو کریٹ حکومت کے قیام کے خلاف ہونے کا اعلان کیا ہے

460147
عراقی صدرالعبادی کو ٹیکنو کریٹ حکومت قائم کرنے کا انتباہ

عراقی پارلیمنٹ نے وزیر اعظم حیدر العبادی کو ٹیکنو کریٹ حکومت قائم کرنے کے لیے تین دن کی مہلت دی ہے۔

شیعہ لیڈر مقدتی الا صدر سے منسلک احرار گروپ کی کوشش سے پارلیمنٹ میں ہونے والی رائے دہی میں عبادی کو نئی کابینہ کا تعین کرنے کی خاطر جمعرات تک کی مہلت دی ہے۔

احرار گروپ وزراء کی تبدیلیاں اور بنیادی سطح کی اصلاحات کا مطالبہ کر رہا ہے۔پارلیمنٹ کے سب سے بڑے گروپ شعیہ اتحاد نے نئی قائم کی جانے والی ٹیکنو کریٹ حکومت کے ذریعے عوامی مطالبات کو پورا کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

ادھر عراقی کردی علاقائی انتظامیہ کی سیاسی جماعتوں نے ٹیکنو کریٹ حکومت کے قیام کے خلاف ہونے کا اعلان کیا ہے۔

تمام تر سیاسی جماعتوں کے نام پر جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ "ٹیکنو کریٹ حکومت کےقیام کے بہانے کے ساتھ ملک میں جاری کشیدگی اور خطرات کو پس پردہ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس طریقے سے کردی، ترکمان اور دیگر اقلیتی گروہوں کو باہر رکھتے ہوئے قومی مصالحت کے عمل کا خاتمہ کرنے کی چالیں چلی جا رہی ہیں۔"



متعللقہ خبریں