شام میں فائر بندی کی خلاف ورزی کرنے والے گروپوں کو روس کی وارننگ

روس نے کہا ہے کہ وہ شام میں فائربندی کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف یک طرفہ طور پر طاقت کا استعمال کر سکتا ہے۔ روس اکیلے ہی عسکری کارروائیاں شروع کر دے گا

455283
شام میں فائر بندی کی خلاف ورزی کرنے والے گروپوں  کو روس کی وارننگ

روس نے شام میں جاری عبوری فائر بندی کے باوجود ہونے والی جھڑپوں کے خاتمے اور سمجھوتے کی خلاف ورزی کرنے والے گروپوں کے خلاف فضائی حملے شروع کرنے کے بارے میں متنبہ کیا ہے۔

روس نے کہا ہے کہ وہ شام میں فائربندی کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف یک طرفہ طور پر طاقت کا استعمال کر سکتا ہے۔ روس کی جانب سے امریکا کو خبردار کیا گیا ہے کہ اگر اس نے فائربندی کی خلاف ورزی پر طاقت کے استعمال سے متعلق قواعد وضع کرنے سے اجتناب کیا، تو روس اکیلے ہی عسکری کارروائیاں شروع کر دے گا۔

روسی فوج نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا اس سلسلے میں روسی تجاویز سے جان بوجھ کر پیچھے ہٹ رہا ہے اور بات چیت نہیں کر رہا۔



متعللقہ خبریں