شامی مخالفین نے حما شہر کے شمال میں اسد انتظامیہ کا مگ 21 طیارہ مار گرایا

اطلاع کے مطابق طیارہ حما کے وسطی علاقے میں ایک گاؤں پر پرواز کر رہا تھا، جہاں اسے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کی مدد سے نشانہ بنایا گیا۔ اس جنگی طیارے پر دو میزائل فائر کیے گئے، جن میں سے ایک اس طیارے کو لگا

449646
شامی مخالفین  نے حما شہر  کے شمال میں   اسد انتظامیہ  کا مگ 21 طیارہ مار گرایا

شامی مخالفین نے حما شہر کے شمال میں اسد انتظامیہ کا مگ 21 طیارہ مار گرایا ہے۔

اناطولیہ خبر رساں ایجنسی کی اطلاع کے مطابق شامی کے مسلم شدت پسند باغیوں نے حما صوبے کے وسطی علاقے میں حکومتی فورسز کا ایک جنگی طیارہ مار گرایا ہے۔

کی جانے والی فائرنگ کے نرتیجے میں طیارے کے پائلٹ نے طیارے سے چھلانگ لگاتے ہوئے اپنی جان بچالی ہے۔

اطلاع کے مطابق طیارہ حما کے وسطی علاقے میں ایک گاؤں پر پرواز کر رہا تھا، جہاں اسے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کی مدد سے نشانہ بنایا گیا۔

شامی حریت پسندوں کے مطابق مخالفین کی جانب سے اس جنگی طیارے پر دو میزائل فائر کیے گئے، جن میں سے ایک اس طیارے کو لگا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ایک مِگ 21 طیارہ کفرنابودا کے علاقے میں تکنیکی وجوہات کی بنا پر گر کر تباہ ہو گیا ہے۔



متعللقہ خبریں