عرب لیگ 4 ممالک میں اپنے دفاتر کو بند کر رہی ہے

عرب لیگ جنوبی سوڈان، جنوبی افریقہ ، مالٹا اور ترکی میں موجود دفاتر کو بند کر رہی ہے

447458
عرب لیگ 4 ممالک میں اپنے دفاتر کو بند کر رہی ہے

عرب لیگ 4 ممالک میں اپنے دفاتر کو بند کر رہی ہے۔

عرب لیگ میں مستقل اراکین کی شرکت سے کل بحرین کی زیر قیادت شروع ہونے والی اور رات گئے تک جاری رہنے والے اجلاس میں 4 ممالک میں دفاتر کو بند کرنے سے متعلق فیصلہ بل کو منظور کر لیا گیا ہے۔

مصر کی خبر رساں ایجنسی MENA کے مطابق جنوبی سوڈان، جنوبی افریقہ ، مالٹا اور ترکی میں موجود دفاتر کو بند کرنے سے متعلق فیصلہ بل کو منظور کر لیا گیا ہے اور اس فیصلے کو وزرائے خارجہ کے اجلاس میں ایجنڈے پر لایا جائے گا۔

خبر میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن امریکہ، برطانیہ، فرانس، روس اور چین کے دفاتر کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی تنظیموں کی موجودگی والے برسلز، جنیوا، ویانا اور روم کے نمائندہ دفاتر کو کھلا رکھا جائے گا۔

عرب لیگ کے نائب سیکرٹری جنرل احمد بن حِلو نے موضوع سے متعلق اپنے پریس بیان میں کہا ہے کہ "یہ فیصلہ سیاسی نہیں ہے بلکہ بچت کے نقطہ نظر سے4 ممالک کے دفاتر کو بند کو بند کرنے کا موضوع ایجنڈے پر لایا گیا ہے"۔



متعللقہ خبریں