روسی جنگی طیاروں کی اتوار بازار پر بمباری

روسی جنگی طیاروں نے اریہا میں اتوار بازار پر فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہو گئے ہیں

438793
روسی جنگی طیاروں کی اتوار بازار پر بمباری

روسی جنگی طیاروں نے صوبی ادلیب سے منسلک مخالفین کے زیر کنٹرول علاقے اریہا میں اتوار بازار پر فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہو گئے ہیں۔

اریہا کے شہری دفاع کی بااثر شخصیات میں سے عبدالکریم آہراس نے اپنے بیان میں کہاہے کہ "روسی طیاروں نے اریہا میں اتوار بازار کو نشانہ بنایا۔

حملے میں شہری رہائشی مقامات کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے اور روسی دہشت گرد تنظیم داعش کی بجائے شہری رہائشی مقامات پر شدید بمباری کر رہے ہیں۔

عبدالکریم آہراس کے مطابق بمباری میں زخمی ہونے والوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے اور امدادی ٹیمیں گھروں کے ملبے سے لاشوں اور زخمیوں کو تلاش کر رہی ہیں۔



متعللقہ خبریں