خطے کے اداکاروں کے درمیان تعاون شام کے مسئلے کو حل کر سکتا ہے

خطے کے اداکاروں کے درمیان تعاون شام کے مسئلے کو حل کر سکتا ہے

431911
خطے کے اداکاروں کے درمیان تعاون شام کے مسئلے کو حل کر سکتا ہے

یورپی یونین کی خارجہ تعلقات اور سلامتی پالیسیوں کی نمائندہ اعلی موگارینی کا کہنا ہے کہ خطے کے ادا کاروں کے درمیان تعاون کی صورت میں شام میں نئے اقدامات ممکن بن سکتے ہیں۔

موگارینی نے 52 ویں میونخ سیکورٹی کانفرس سے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ" تمام تر علاقائی اداکاروں کے درمیان تعاون ان کے ذاتی مفادات کے مطابق قائم ہوتا ہے تو پھر شام میں نئے اقدامات کا موقع پیدا ہوسکتا ہے۔ یورپ بھی اسی علاقے کا ایک حصہ ہے۔ ہم مشرق وسطی سے علیحدہ نہیں ہیں۔"

انہوں نے گزشتہ برس ایران کے ساتھ طے پانے والے جوہری معاہدے کے بارے میں بتایا کہ "ایران کے ساتھ سمجھوتے نے محتمل جھڑپ کا سد باب کیا ہے۔ ہم نے سیاسی بہادری کا مظاہرہ کیا ہے، اس معاہدے کی بدولت ہم مستقبل کی مل جل کر نشاط کریں گے۔"

یورپی نکتہ نظر کے مطابق ایران اور سعودی عرب کے درمیان کسی ممکنہ تصادم اور کشیدگی کا سد باب کرنا اہم ہونے پر زور دینے والی موگارینی نے بتایا کہ "اس توازن کا قیام لازمی ہے، جس کا قیام ممکن ہے۔ یہ چیز صد ہا سال سے سیاسی سلامتی کا موضوع نہیں رہی ہے۔ "

ایرانی سیکرٹری خارجہ محمد ظریف نے بھی اپنے خطاب میں جوہری مذاکرات میں کامیابی سے ہمکنار ہونے کی مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ " یہ کامیابی علاقائی تنازعات کے حل کے لیے کسی رول ماڈل کی حیثیت حاصل کر سکتی ہے۔

خطے میں مذاکرات کے ذریعے حل نہ کیا جا سکنے والا کوئی مسئلہ نہ پائے جانے کا ذکر کرنے والے ظریف نے بتایا کہ " ہم سعودی اور ترک بھائیوں کے ساتھ مل کر علاقائی مسائل کا حل نکال سکتے ہیں۔"



متعللقہ خبریں