غزہ کے لئے 571 ملین ڈالر امداد کی اپیل

کشیدگی اور مشکلات سے بھرپور اس دور میں فلسطینی کنبوں کے صبر و تحمل کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔ رابرٹ پیپر

430390
غزہ کے لئے 571 ملین ڈالر امداد کی اپیل

اقوام متحدہ کے مقبوضہ فلسطین کے انسانی امداد کے کوآرڈینیٹر دفتر نے دریائے اردن کے مغربی کنارے اور غزہ کی رواں سال کی ہنگامی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے 571 ملین ڈالر امداد کی اپیل کی ہے۔

اقوام متحدہ کے مقبوضہ فلسطین میں انسانی امداد کے نائب کوآرڈینیٹر رابرٹ پیپر نے دریائے اردن کے مغربی کنارے میں واقع شہر رملّہ میں منعقدہ پریس کانفرنس سے کہا ہے کہ فلسطین پر قبضے کے سال 1967 سے لے کر اب تک بہت سے فلسطینی مشکلات کے مقابل غیر محفوظ چھوڑ دئیے گئے ہیں۔

پیپر نے کہا کہ کشیدگی اور مشکلات سے بھرپور اس دور میں فلسطینی کنبوں کے صبر و تحمل کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔

انہوں نے دریائے اردن کے مغربی کنارے اور غزہ کی رواں سال کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے 571 ملین ڈالر کی امداد کی اپیل کی ہے۔

پیپر نے کہا کہ اس اپیل کے دائرہ کار میں 1.6 ملین فلسطینیوں کی امداد کا ہدف قائم کیا گیا ہے۔

انہوں نے سیاسی حل کے طریقے سے مسئلہ فلسطین کے دیرینہ مسائل کو ختم کرنے اور فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔



متعللقہ خبریں