بغداد میں بم حملے، سات افراد ہلاک 26 زخمی

بغداد میں بم حملے، سات افراد ہلاک 26 زخمی

428783
بغداد میں بم حملے، سات افراد ہلاک  26 زخمی

عراق کے دارالحکومت بغداد میں بم حملوں کے نتیجے میں سات افراد ہلاک اور 26 زخمی ہو گئے ہیں ۔

بغداد کے ایلدیورے علاقے کے فرات محلے می ایک گلی میں نصب بم کے پھٹنے سے 6 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہو گئے ہیں جبکہ اسی محلے میں پولیس کی گشت کے دوران سڑک پر نصب بم پھٹنے سے ایک پولیس اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے ہیں ۔ دریں اثناء عراقی قوتوں نے داعش کے زیر کنٹرول رامادی شہر سے 1250 افراد کو بچا لیا گیا ہے جن میں اکثریت عورتوں اور بچوں کی ہے ۔رامادی کے جوار میں عراقی فوجیوں اورداعش کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں ۔ عراقی فوج کیطرف سے رامادی کے مشرقی علاقے کا کنٹرول سنھبالنے کے بعدجھڑپوں میں شدت پیدا ہو گئی ہے ۔عراقی فوج فضائیہ کی حمایت سے پیش قدمی کو جاری رکھے ہوئے ہے ۔



متعللقہ خبریں