صدر باراک اوباما کی اسرائیل کے صدر ریو لین کیساتھ وائٹ پاس م

امریکہ کےصدر باراک اوباما نے اسرائیل کے صدر ریو لین کا وائٹ ہاؤس میں استقبال کیا اور کہا کہ ہمیں اسرائیل کے صدر کی مہمانوازی سے بڑی خوشی ہوئی ہے

405294
صدر باراک اوباما  کی اسرائیل کے صدر ریو لین  کیساتھ  وائٹ پاس  م

امریکہ کےصدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان عنقریب ہی امن کے قیام کی کوئی امید نہیں ہے لیکن انھیں اس سلسلے میں اپنی کوششوں کو جاری رکھنے کی ضرورت ہے ۔
انھوں نے اسرائیل کے صدر ریو لین کا وائٹ ہاؤس میں استقبال کیا اور کہا کہ ہمیں اسرائیل کے صدر کی مہمانوازی سے بڑی خوشی ہوئی ہے ۔ ملاقات کے دوران انھوں نے اسرائیل کی سلامتی کے تحفظ کی ضمانت کا اعادہ کیا اور کہا کہ یہ امریکہ کی خارجہ پالیسی کے اہم ترین اصولوں میں سے ایک ہے ۔ اسرائیل کے صدر نے بھی کہا کہ ہمارا اامریکہ سے بڑھ کر کوئی دوست ملک نہیں ہے ۔ دونوں سربراہان نے بالمشافہ ملاقات میں اسرائیل کو آئندہ دس برسوں میں دی جانے والی فوجی امداد کا جائزہ لیا اور داعش اور شام کے موضوع پر بات چیت کی ۔ صدر اوبا ما اور صدر ریولین نے وائٹ ہاؤس میں اسرائیل کے مقدس یوم حانوکا کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں بھی شرکت کی ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں