برطانوی جنگی طیاروں کی پہلی مرتبہ داعش کے ٹھکانوں پر بمباری

شام میں داعش کے خلاف کارروائی کے لئے برطانوی پارلیمنٹ میں قرارداد کی منظوری کے بعد 4 برطانوی جنگی طیاروں نے پہلی مرتبہ داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔

398619
برطانوی جنگی طیاروں کی پہلی مرتبہ داعش کے ٹھکانوں پر بمباری

شام میں داعش کے خلاف کارروائی کے لئے برطانوی پارلیمنٹ میں قرارداد کی منظوری کے بعد برطانوی جنگی طیاروں نے پہلی مرتبہ داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔
داعش کے خلاف شام میں کاروائی کے لئے امریکا اور فرانس کے بعد برطانیہ بھی باقاعدہ طورپرکھل کرسامنے آگیا ہے اور پارلیمنٹ میں قرارداد کی منظوری کے بعد 4 برطانوی جنگی طیاروں نے داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی تاہم حملے میں ہلاکتوں یا نقصانات کی تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا گیا۔
اس سے قبل برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے داعش کے خلاف کاروائی کے لئے قرارداد ایوان میں پیش کی جس کے حق میں 397 ارکین نے ووٹ دیا جب کہ 223 اراکین نے اس کی شدید مخالفت کی۔ داعش کے خلاف کاروائی کے حق میں بھاری اکثریت ملنے کے 57 منٹ بعد ہی برطانوی فضائیہ نے شام میں داعش کے ٹھکانوں پربمباری کی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں