داعش کے خلاف جنگ میں ترکی ہمارے ساتھ ہے: وارن

امریکہ کی زیر قیادت اتحادی فوج کے مطابق ، اگست 2014 سے اب تک داعش کے خلاف عراق اور شام میں جاری کاروائیوں کے دوران 23 ہزار مسلح دہشت گرد مارے گئے

396345
داعش کے خلاف جنگ میں ترکی ہمارے ساتھ ہے: وارن

امریکہ کی زیر قیادت اتحادی فوج کے مطابق ، اگست 2014 سے اب تک داعش کے خلاف عراق اور شام میں جاری کاروائیوں کے دوران 23 ہزار مسلح دہشت گرد مارے گئے۔
اس آپریشن کے ترجمان امریکی بریگیڈر اسٹیو وارن نے بغداد میں متعین امریکی سفارت خانے میں ایک بیان کے دوران بتایا کہ اتحادی افواج نے اس وقت داعش کے 20 تا 30 ہزار دہشت گرد موجود ہیں جبکہ ہم نے دو ہفتے پیشتر کی جانے والی فضائی کاروائیوں داعش کے 400 کے قریب آئل ٹینکروں کو تباہ کیا ہے۔
وارن نے داعش کی حمایت کے حوالے سے کہا کہ ترکی اس جنگ میں ہمارے ساتھ ہے جو کہ داعش کے خاتمے کےلیے ہمیں اعانت فراہم کر رہا ہے۔
اس اثنا میں برطانوی پارلیمان کل داعش کے خلاف فضائی آپریشن میں حصہ لینے کےلیے ایک بل پر رائے دہی کرا رہی ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں