اسد اقتدارچھوڑے گا لیکن ہم اپنی سرزمین کا دفاع کریں گے: ترکمین ک

شام کے ترکمین کمانڈر بشر الملا نے کہا کہ کوہ ترکمین کا دفاع ہماری ذمہ داری ہے ہمارے ایک دو علاقے ضرور چھینے گئے ہیں لیکن ہمارے حوصلے بلند ہیں اور ہمارا ماننا ہے کہ اسد کو شکست ہوگی لیکن کوہ ترکمین ہمارا رہے گا

368234
اسد اقتدارچھوڑے گا لیکن ہم اپنی سرزمین کا دفاع کریں گے: ترکمین ک

شام کے ترکمین علاقے بائیر بوجاک پر روسی تعاون کے تحت شامی فضائیہ کے حملے جاری ہیں۔
اس جنگ زدہ ماحول میں ترک اخبار صباح کے نمائندے نے کوہ ترکمین میں محصور ترکمین باشندوں اور جنگجووں سے بات چیت کی ۔
اس موقع پر ترکمین کمانڈر بشر الملا نے کہا کہ کوہ ترکمین کا دفاع ہماری ذمہ داری ہے ۔ ہمارے ایک دو علاقے ضرور چھینے گئے ہیں لیکن ہمارے حوصلے بلند ہیں اور ہمارا ماننا ہے کہ اسد کو شکست ہوگی لیکن کوہ ترکمین ہمارا رہے گا۔
بشر الملا نے کہا کہ 40 کلومیٹر کا علاقہ ہمارے قبضے میں ہے کہ جس کی حفاظت کےلیے 1200مجاہد خون کا آخری قطرہ بہانے کےلیے تیار بیٹھے ہیں۔
ملا ّ نے داعش کے بعض بیانات کی تردید کرتےہوئے کہا کہ ہمارے درمیان اسد مخالف بعض ترکمین اور عرب جنگجو ضرور موجود ہیں لیکن داعش نہیں ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں