فلسطین میں عوام کی بغاوت کا ذمہ دار اسرائیل ہے

جب تک مشرقی بیت المقدس کے دارالحکومت والی فلسطینی حکومت کا قیام عمل میں نہیں آتا امن کا قیام ممکن نہیں ہو سکے گا۔ محمود عباس

418105
فلسطین میں عوام کی بغاوت کا ذمہ دار اسرائیل ہے

فلسطین کے صدر محمود عباس نے اسرائیل کو فلسطین میں عوام کی بغاوت کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔
رملہ میں ثقافتی مرکز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عباس نے کہا کہ "عوامی بغاوت کا سبب قبضہ، دباو، ظلم اور یہودی آبادکاروں اور فوجیوں کے ہمارے عوام پر حملے ہیں"۔
انہوں نے کہا کہ عوام نے کسی کی اپیل پر نہیں بلکہ ان تکالیف کی وجہ سے بغاوت کی ہے کہ جس کا اسے سامنا ہے۔
عباس نے کہا کہ ہم امن چاہتے ہیں جبکہ اسرائیل ہمارے عوام کے خلاف اصلی گولیوں کا استعمال کر رہا ہے۔
انہوں نے مسجد اقصیٰ پر چھاپوں کو ختم کرنے اور یہودی آبادکاروں کے فلسطینی عوام سے دور رہنے کا مطالبہ کیا۔
اسرائیل سے طے کردہ سمجھوتوں پر عمل کی اپیل کرتے ہوئے عباس نے کہا کہ جب تک مشرقی بیت المقدس کے دارالحکومت والی فلسطینی حکومت کا قیام عمل میں نہیں آتا امن کا قیام ممکن نہیں ہو سکے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں