یورپ میں شامی مہاجرین کی تعداد میں 5 گنا اضافہ

اقوام متحدہ کے مہاجرین کے ہائی کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال میں یورپ میں مقیم شامیوں کی تعداد میں گذشتہ سال کی شرح سے تقریباً 5 گنا بڑھ گئی ہے

417870
یورپ میں شامی مہاجرین کی تعداد میں 5 گنا اضافہ

یورپ میں مقیم شامیوں کی تعداد میں حالیہ ایک سال میں 5 گنا اضافہ ہوا ہے۔
اقوام متحدہ کے مہاجرین کے ہائی کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال میں یورپ میں مقیم شامیوں کی تعداد میں گذشتہ سال کی شرح سے تقریباً 5 گنا بڑھ گئی ہے۔
گذشتہ سال یہ تعداد 1 لاکھ 37 ہزار 947تھی جبکہ اس سال بڑھ کر 6 لاکھ 81 ہزار 713 ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ یورپ میں سب سے زیادہ شامی سربیا میں ہیں جہاں ان کی تعداد 2 لاکھ 5 ہزار 578 ہے۔
ایک لاکھ 53 ہزار 655 شامی مہاجرین کی تعداد کے ساتھ دوسرا ملک جرمنی ہے ، 93 ہزار 268 کی تعداد کے ساتھ سویڈن تیسرے اور 71 ہزار 845 کی تعداد کے ساتھ ہنگری تیسرے نمبر پر ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں