اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو کی امریکہ میں مصروفیات

اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو نے امریکہ کے دورے کے دوران وزیر خارجہ جان کیری کیساتھ ملاقات کی۔

415669
اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتان  یاہو کی امریکہ میں مصروفیات


اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو نے امریکہ کے دورے کے دوران وزیر خارجہ جان کیری کیساتھ ملاقات کی۔
اسرائیلی ٹیلیویژن چینل سیون نے اپنی خبر میں بتایا ہے کہ نیتان یاہو نے جان کیری کیساتھ فلسطینیوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے، تشدد میں کمی کرنے اور امن مذاکرات جیسے موضوعات پر بات چیت کی ہے ۔روزنامہ ماریو کیمطابق نیتان یاہو امریکہ سے یورپی یونین کے ممالک کیطرف سے اسرائیلی مصنوعات کی خرید پر پابندی کو ختم کروانے کی درخواست کریں گے جبکہ جان کیری نے اسرائیل سے امن مذاکرات کو جلد از جلد شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
یاد رہے کہ یورپی یونین نے اسرائیل کیطرف سے دریائے اردن کے مغربی علاقے میں غیر قانونی یہودی بستیوں میں تیار کی جانے والی مصنوعات پر اسرائیلی مال کا لیبل لگانے کی روک تھام کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں