دریائے اردن : اسرائیلی فوج کے تشدد سے ایک فلسطینی ہلاک

مغربی اردن کے الخلیل نامی شہر میں اسرائیلی دستوں نے ایک اسپتال پر چھاپہ مارنے کے دوران 27 سالہ عبداللہ شلالیدہ کو ہلاک کر دیا

415564
دریائے اردن : اسرائیلی فوج کے تشدد سے ایک فلسطینی ہلاک

دریائے اردن کے مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں نے ایک فلسطینی کو ہلاک کر دیا۔
مغربی اردن کے الخلیل نامی شہر میں اسرائیلی دستوں نے ایک اسپتال پر چھاپہ مارنے کے دوران 27 سالہ عبداللہ شلالیدہ کو ہلاک کر دیا ۔
اس دوران دریائے اردن کے کنارے اسرائیلی فوج کی طرف سے زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 270 تک جا پہنچی ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق ، رم اللہ اور البیرہ نامی شہروں میں مزاحمت کے دوران دو فلسطینی گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گئے ہیں جن کی حالت تشویش ناک ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں